کویت کی آئل ریفائنری میں دھماکا، عمارت میں آتشزدگی

فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا ،کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں،غیرملکی میڈیا

پیر 18 اکتوبر 2021 14:27

کویت کی آئل ریفائنری میں دھماکا، عمارت میں آتشزدگی
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق کویت کی سرکاری پٹرولیم کمپنی (کے این پی سی )کے مطابق آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کے مطابق ریفائنری کی عمارت سے دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد دھواں اور آگ کی لپٹیں بھی دکھائی دی گئی۔کے این پی سی کی ٹوئٹ کے مطابق عمارت کے متاثرہ حصے اور اس کو جانے والی تمام تیل کی پائپوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ریفائنری کی فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریفائنری کے دیگر شعبوں کو اس آتشزدگی کے باعث فرق نہیں پڑا ہے۔اس سے قبل پچھلے ماہ کے دوران کے این پی سی نے اعلان کیا تھا کہ مینا الاحمدی ریفائنری میں توسیعی منصوبے کے تحت ریفائنری کی پیداوار 3 لاکھ 46 ہزار بیرل فی دن تک بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :