ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر

پیر 15 ستمبر 2025 21:12

ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
نیویارک ،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز اسٹار لنک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کو سروس بندش کا سامنا ہے، تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

(جاری ہے)

آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکا میں اسٹار لنک کے تقریباً 43 ہزار صارفین اس سروس متاثرہ مرحلے سے گزرے، جس کے باعث انہیں انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار کی جانے والی اس طرح کی بندش نہ صرف صارفین کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے بلکہ کمپنی کو مستقبل میں زیادہ مستحکم نظام فراہم کرنے کے لیے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔