قیدیوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا نبی کریم ؐکی سنت ہے،فیاض الحسن چوہان
قیدیوں سے گزارش ہے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ،اس بات کا قوی ارادہ کریں کہ جیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی آپ ؐکے اسوہ حسنہ کے مطابق گزاریں گے،وزیر جیل خانہ جات کا محفل میلاد سے خطاب
پیر 18 اکتوبر 2021 22:26
(جاری ہے)
محفل میں کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن اور دیگر بھی شریک ہوئے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں فیصلہ کیا ہے کہ جہاں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لکھا جائے گا وہاں پر خاتم النبیین بھی لکھا جائے گا اور ایسا عظیم فیصلہ اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا۔
انہوں نے کہا عشرہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہر طبقہ تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ حسنہ کا پیغام پیش کیا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر ایک خدا احد کا غلام بنایا اور یہ پیغام دیا ہے کہ ہم بھی انسانوں کو ان کے حقوق دیں، ہر کسی کو اپنے جیسا انسان سمجھیں اور کوئی بھی عہدہ ہو مگر خود کو اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ سمجھیں۔تقریب میں تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی گئیں-مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.