ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:47

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ ڈینگی مریضوں میں تیزی سے اضافے سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی،جس کی وجہ سے نجی لیباٹریز من مرضی کی فیس وصول کررہی ہیں۔سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90مقرر کی،تمام نجی لیباٹریز نے ڈینگی مریضوں سی90روپے ٹیسٹ فیس وصول کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ پنجاب حکومت تمام سرکاری و نجی لیباٹریز کو ڈینگی مریضوں کا 90روپے میں کرنے کاحکمنامہ جاری کرے