برطانیہ میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کی نئی قسم AY 4 .2 زور پکڑنے لگی

60سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ماہ تک گھر میں رہنا ہوگا،میئر ماسکو

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:14

برطانیہ میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کی نئی قسم AY 4 .2 زور پکڑنے لگی
ماسکو /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) برطانیہ میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کی نئی قسم AY 4 .2 زور پکڑنے لگی جس کے بعد طبی ماہرین نے نئے وائرس کی نگرانی شروع کردی ہے۔دوسری جانب نیدرلینڈز میں رواں ہفتے کورونا کے نئے کیسز میں 44 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ روس میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آگئی ۔

(جاری ہے)

ادھرروس کے دارالحکومت ماسکو کے میئر نے نئی پابندیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ماہ تک گھر میں رہنا ہوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 223 افراد ہلاک اور 44 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب نیدرلینڈز میں رواں ہفتے کورونا کے نئے کیسز میں 44 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ روس میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آگئی ۔روس کے دارالحکومت ماسکو کے میئر نے نئی پابندیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ماہ تک گھر میں رہنا ہوگا۔