بشار الاسد کی انٹیلی جنس کا افسر اور شام میں ایرانی پڑائو کا منصوبہ سازہلاک

مدحت صالح عین التینہ گائوں میں اسرائیلی فوج کے ایک نشانچی کی گولی سے ہلاک ہوا،شامی میڈیا کی تصدیق

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:14

بشار الاسد کی انٹیلی جنس کا افسر اور شام میں ایرانی پڑائو کا منصوبہ ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ شام میں میں ہلاک ہونے والا سابق رکن پارلیمنٹ مدحت صالح بشار الاسد کی انٹیلی جنس کا افسر اور جنوبی شام میں ایرانی پڑائو کا منصوبہ ساز تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایک اسرائیلی ویب سائٹ نے بتایا کہ مدحت صالح اسرائیل کی سرحد کے نزدیک عین التینہ گائوں میں اسرائیلی فوج کے ایک نشانچی کی گولی کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جیل کا سابق قیدی (مدحت صالح)اس وقت اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارا گیا جب وہ گولان کے پہاڑی علاقے میں اپنے گھر واپس جا رہا تھا۔اسرائیلی اخبار نے مقامی آبادی کے حوالے سے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے علاقے میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا فائرنگ زمینی سرحد سے یا پھر آسمان سے کی گئی۔

یاد رہے کہ 54 سالہ مدحت صالح کو 1985 میں اسرائیل نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس پر گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیل مخالف کارروائیوں کا الزام تھا۔ وہ اسرائیلی جیل میں تقریبا 13 برس گزارنے کے بعد 1998 میں شام واپس لوٹا تھا۔ مدحت 2005 تک پارلیمنٹ کا رکن رہا۔ بعد ازاں اسے بشار حکومت کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقوں بطور ذمے دار مقرر کر دیا گیا۔