20برانڈ کے پینے کے پانی کو غیر معیاری قرار دیدیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:01

20برانڈ کے پینے کے پانی کو غیر معیاری قرار دیدیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) 20برانڈ کے پینے کے پانی کو غیر معیاری قرار دیدیا ہے پی سی آر ڈبلیو آر نے جولائی سے ستمبر 2021کی رپو رٹ جا ری کر دی ہے جس کے مطا بق اسلا م آبا د،راولپنڈی، گو جرانو الہ، سیا لکوٹ، میا نوالی،فیصل آبا د،سر گو دھا،بد ین،سکھر، لورالائی،کو ئٹہ، پشاور، کراچی،بہاولپور، لا ہو ر، گلگت،ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور ٹنڈوجام سے بو تل بند پا نی کے 187برانڈزکا نمو نہ حاصل کیا گیا جن کا پا کستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تجویز کردہ معیار کے مطا بق لیبا رٹر ی تجزیہ کیا گیا اس تجزیے کے مطا بق 187میں سی20برانڈ پینے کیلئے غیر معیاری قرار پا ئی۔

(جاری ہے)

ان کے نمو نو ں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیا دہ ہے جبکہ ایک برانڈکے نمو نہ میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیا دہ پا ئی گئی، 2برانڈز نمو نو ں میں پو ٹاشیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیا دہ پا ئی گئی اور 6برانڈز جراثیم سے آلو دہ پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :