جنگلات کے فروغ کے لئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے، ،نیاز خان کاکڑ

ژوب اور شیرانی کی آب و ہوا اور زمینی ساخت کے حوالے سے موزوں پودوں کی شجر کاری سے اس خطے کے قدرتی حسن کو مزید بحال کیا جا سکتا ہے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:15

ْژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پروجیکٹ ڈائرریکٹر وائلڈ لائف و فوکل پوائنٹ ریڈ پلس بلوچستان نیاز خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جنگلات کے فروغ کے لئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے، ژوب اور شیرانی کی آب و ہوا اور زمینی ساخت کے حوالے سے موزوں پودوں کی شجر کاری سے اس خطے کے قدرتی حسن کو مزید بحال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ژوب سرکٹ ہاوس میں ریڈ پلس بلوچستان کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے فاریسٹ کمیونیٹی ژوب اور شیرانی کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں جنگلات کے فروغ کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی ایف او شیرانی عتیق خان کاکڑ ایف او اے پروجیکٹ کے پرونشنل کوآرڈسینٹر یحییٰ مندوخیل اور فاریسٹ کمیوینٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور نیاز خان کاکڑ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ژوب اور شیرانی میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دیا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے کمیونٹی کا تعاون حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

جنگلات میں اضافے اور ماحول کو آلودگی سے بچا کر ہی ہم آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :