خضدار میں 27اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر منایا جائیگا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) خضدار میں 27اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر منایا جائیگا۔یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام27اکتوبر کوکشمیروں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک ریلی نکالی جائیگی انڈیا کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا جائیگا۔

ریلی کے شرکاء قومی شاہراہ سے خضدار لائبریری تک مارچ کریں گے۔ خضدار کی سیاسی جماعتیں و تنظیمات کے رہنماء و کارکنان،تاجربرادری وکلاء، صحافی، طلباء،سماجی و رکرزاور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کشمیر وں سے اظہاریکجھتی کے طور پر ہونے والی اس ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔شرکاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ستائیس اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر ریلی میں قومی سبز ہلالی پرچم اورہمراہ کشمیر پرچم لیکر آئیں اور بازؤں پر سیاہ پٹی بندھے ہوں اس پُرامن ریلی میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تعلیمی اداروں میں کشمیر کی مناسبت سے 27اکتوبرکو علمی تقاریب منعقد کریں جس میں بچوں کے تقریری مقابلے ہوں اور طلباء کو ایک دوسرے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا جائے۔ گورنمنٹ گرلز و بوائزڈگری کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں یہ تقاریب کشمیر یوم ِ سیاہ کے موقع پر27اکتوبر کو منعقد کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :