قصور، گندم کے کاشتکاروں کو زمین کا تجزیہ اور کھاد خریدنے سے قبل اس کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:39

قصور، گندم کے کاشتکاروں کو  زمین کا تجزیہ اور کھاد خریدنے سے قبل اس ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو آئندہ فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے کاشت سے قبل زمین کا تجزیہ اور کھاد خریدنے سے قبل اس کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے‘کاشتکار زمین کے تجزیہ کی لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا صحیح بروقت استعمال یقینی بنائیں تاکہ بمپرکراپ حاصل ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دوران ملاقات”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کیلئے فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار جبکہ نائٹروجن کی ایک تہائی مقدار بوقت کاشت اور باقی مقدارپہلے اور دوسرے پانی کیساتھ برابراقساط میں ڈالیں نیز کمزور زمینوں میں فصل کو مدنظررکھتے ہوئے آدھی بوری یوریامزیدڈالیں اسی طرح چاول‘ کماد اورکپاس کے بعد یا ریتلے علاقوں میں پوٹاش کی کھادبھی استعمال کریں مگر پوٹا ش کیلئے زمین کا تجزیہ کروانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقو ں میں کمزور زمین کیلئے دو بوری ڈی اے پی‘ آدھی بوری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ یاپانچ بوری سنگل سپرفاسفیٹ‘ سوا بو ری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا اڑھائی بوری نائٹروفاس‘ دوبوری ایس ایس پی 18فیصد‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کھاد کی مقدار بوقت کاشت اور ایک بوری یوریا یا پونے دو بوری امونیم نائٹریٹ پہلے یادوسرے پانی کیساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :