
سندھ ہائی کورٹ، کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا، سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع،سماعت9دسمبرتک ملتوی
عدالتی حکم پردودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر کی گئی، اب جانوروں کی دیکھ بھال اور چارے کے اخراجات میں اضافہ ہوچکا ہے، کمشنرکراچی
جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:40

(جاری ہے)
عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگر سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
عدالت نے فوڈ اتھارٹی اور کمشنر کراچی کے جواب پر درخواست گزار سے الجواب طلب کرلیا ہے۔عدالت میں کمشنر کراچی کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے،اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پرغور کیا جائے گا۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ سال 2018 میں عدالتی حکم پر کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر کی گئی،2018 کی نسبت اب جانوروں کی دیکھ بھال اور چارے کے اخراجات میں اضافہ ہوچکا ہے۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ 2018 میں ایک بھینس کے چارے اور دیکھ بھال پر 400 روپے اخراجات آتے تھے اور اس وقت فی بھینس کے چارے اور دیکھ بھال پر550 روپے سے زائد اخراجات آرہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں یومیہ 7 ہزار سے زائد ڈیری فارم سے 50 لاکھ لیٹر کے قریب دودھ کی پیداوار ہوتی ہے۔زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوری 2021 سے اب تک 1900 گراں فروشوں پر 1کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دودھ کے معیار کوبہتر بنانے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اچانک چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنرکراچی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں اخراجات اور دودھ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اوردودھ کی نیلامی کے دوران مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر2021 تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
-
عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.