کورونا بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

افریقا میں صرف پانچ فیصد سے آبادی کی ویکسینیشن ہوسکی، دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے،بیان

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:32

کورونا بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقا میں صرف پانچ فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ہیں، کورونا ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :