پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائیگا، گورنر اسٹیٹ بنک کا دعویٰ

مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، رضا باقر کی پریس کانفرنس

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:28

پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائیگا، گورنر اسٹیٹ بنک کا دعویٰ
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائیگا۔ ملک میں مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔

(جاری ہے)

ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائیکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائیگا۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہیکہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔