ملک میں امن و امان کے قیام میں اپنا بہترین کردار اادا پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،مولانا نور احمد قاسمی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی ،چیئرمین اتحاد اہلسنت سید اعجاز علی شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بارہ ربیع الاول جش عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھربلخصوص سکھر اور سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز، پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کے ہم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام میں اپنا بہترین کردار ادا کیا سکھر کے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چاہے وہ افواج پاکستان ہو، رینجرز ہو یا پولیس ہو ملک کے لیے ان کی کاکردگی بہترین رہی ہے،جشن عید میلاد النبیﷺ کے دوران بھی سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی جانب سے ٹھوس اور موثر اقدامات کی بدولت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا جس پر ہم رینجرز، پولیس، اورسیکیورٹی فورسز کے اداروں سمیت سکھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد ،ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری ،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کے دوران ملک کے دیگرشہروں کی طرح سکھر میں بھی رینجرز ، پولیس کے جوانوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں جسے عوام اہلسنت قدر نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا جیکب آباد و دیگرشہروں میں صفائی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن جہاں سیکورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داری انجام دی وہی انتظامیہ نے بھی علماء کرام کیساتھ تعاون کیا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے ایس ایس پی کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر انہیں خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں مذکورہ رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے دوران مذہبی تنظیموں کیساتھ تعاون نہ کرنے اور جیکب آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کانشانہ بنایا اورپر الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نور احمد قاسمی ،چئیرمین اتحاد اہلسنت سید اعجاز علی شاہ نیکہا کے عوام اہلسنت پر امن شہری ہیں لیکن اپنے حقوق سے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹے گے انہوں نے بالا حکام سے بارہ ربیع الاول کے دوران بہترین کارکردگی دیکھانے والے افسران و سیکورٹی اداروں کے افسران کو اعلی کارکردگی اسناد اور ناقص کارکردگی دیکھانے والے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا کانفرنس کے دوران عبدالغفاربخاری و دیگر رہنما موجود تھے۔