
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی
کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سی45800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ۔کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج سامنے آنے پر سرمایہ کارایک بار پھر متحرک ہو گئے
جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:08

(جاری ہے)
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب26کروڑ6لاکھ71ہزار932روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب58ارب36کروڑ20لاکھ 73ہزار369روپے سے بڑھ کر78کھرب97ارب62کروڑ27لاکھ45ہزار301روپے ہو گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو13ارب روپے مالیت کی33کروڑ83لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کی30کروڑ81لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب2کروڑ55لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ43لاکھ ،ہم نیٹ ورک2کروڑ38لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ18لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ92لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت میں58.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر833.00روپے ہو گئی اسی طرح47.54روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر1773.93روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں126.35روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1558.65روپے پر آ گئی اسی طرح100.00روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر10289.99روپے ہو گئیمزید تجارتی خبریں
-
لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو
-
سونا مزید مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
-
چیلنجز کے باوجود کاروباری برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی
-
ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.