کراچی ٹریفک پولیس نے بعد نماز جمعہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرے پر عوام کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا
جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10
(جاری ہے)
وہ تمام ٹریفک جو ایم اے جناح روڈ سے براستہ کیپری سگنل سے ایمپریس مارکیٹ جانا چاہتے ہیں۔ اس طرح کی تمام ٹریفک کو ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام ٹریفک جو FTCسے براستہ مبارک شہید روڈ ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانا چاہتے ہیں ، ان تمام ٹریفک کو اقبال شہید روڈ (آرمی پبلک اسکول) کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جہاں سے وہ براستہ لکی اسٹار سے اپنی منزل کی جانب جاسیکیں گے۔کسی بھی قسم کی ٹریفک کو ریگل سگنل سے آگے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وہ تمام ٹریفک جو سرور شہید روڈ سے براستہ ایمپریس مارکیٹ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانا چاہتے ہیں ، ان تمام ٹریفک کو کلارک اسٹریٹ سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس کی جانب موڑ دیا جائے گا جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔وہ تمام ٹریفک سولجر بازار سے براستہ ناصرہ پبلک اسکول سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب چاہتے ہیں ، انہیں انکل سریا ہسپتال کی جانب موڑ دیا جائے گا، جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔وہ تمام ٹریفک جو فریسکو چوک سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانا چاہتے ہیں، انہیں ریگل چوک سے تبت چوک کی جانب موڑ دیا جائیگا، جہاں سے وہ اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔ کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو ٹینکر چورنگی گارڈن سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کیلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارا نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.