دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اٹھارہ روز کے دوران ایک لاکھ سیاحوں ، مہمانوں نے وزٹ کیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:40

دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) دبئی میں جاری ایکسپو میںپاکستانی پویلین نے صرف اٹھارہ روز کے دوران ایک لاکھ سیاحوں ، مہمانوں کی آمد کا سنگ میل عبورکرلیا او رپاکستان نمائش کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلینز میں شامل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی پویلین اس قدر پرکشش ہے کہ پویلین کے آغاز کے روز ہی 8ہزار افراد نے یہاں کا دورہ کیا جبکہ پہلے ایک ہفتے میں یہاں آنے والوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

پہلے 18 روز میں ایک لاکھ سیاحوں کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اگلے تین بعد یہاں آنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔پاکستانی پویلین کے ڈائریکٹرجنرل رضوان طارق نے کہا ہے کہ پویلین کے پاکستان کے پوشیدہ خزانے کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :