
یوفون نے صارفین کے لیے فیس بک سے کال اور ڈیٹا بنڈل خریدنے کی سہولت فراہم کردی
پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ، یوفون نے فیس بک کے اشتراک سے فیس بک موبائل سینٹر کا آغاز کردیا ہے جو یوفون صارفین کو فیس بک پر موبائل کال اور ڈیٹا بنڈل خریدنے سمیت دیگر خدمات نہایت باسہولت طریقے سے فراہم کرے گا
جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:08

موبائل سینٹر کا اجراء یوفون کی جانب سے اپنے صارفین کو شاندار سہولیات اور آسانی فراہم کرنے کی دیرینہ کوششوں کا تسلسل ہے جو کمپنی اپنی ڈیجیٹل خدمات اور مصنوعات میں مسلسل جدت طرازی کے ذریعے ممکن بناتی ہے۔یوفون نے متعدد ادائیگی چینلز متعارف کرا کے صارفین کی جانب سے کمپنی کو ادائیگیوں کے طریقہ کار کو نہایت آسان اور باسہولت بنادیا ہے۔
(جاری ہے)
فیس بک کے ساتھ حالیہ اشتراک سے یوفون صارفین اب محض چند کلکس کی مدد سے موبائل لوڈ اور وائس و ڈیٹا بنڈل خرید سکیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ فیس بک ایپ اور براوٴزر سے یوایڈوانس لون کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ائیرٹائم بھی خرید سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے صارفین ایپ یا براوزر کے ذریعے اپنے فیس بک اکاوٴنٹ میں لاگ ان ہو کر ’ بائی ڈیٹا‘ یعنی ’ڈیٹا خریدیے ‘ کی آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد متعدد ڈیٹا پیکجز کی آپشنز کھل جائیں گی جہاں سے مرضی کا پیکچ خریدا جاسکتا ہے یا یوایڈوانس رقم حاصل کی جاسکتی ہے۔ آخر میں ’کنفرم‘ کا آپشن منتخب کرکے یہ مرحلہ مکمل کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک سینٹر کی بدولت یوفون صارفین کو کال اور ڈیٹا بنڈل کے حصول کا ایک اضافی چینل حاصل ہوگا جس سے انھیں کا مزید سہولت ملے گی۔
مزید اہم خبریں
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.