پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:30

پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر سرحد کے قریب 1 کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈپٹی کمشنر چمن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرحد کے قریب 1 کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو عارضی طور پر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کریں۔

اعلامیے کے مطابق یہ اقدام عوام کی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ ، لیویز فورس، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بے بس عوام کیلئے عارضی پناگاہ بمقام گورنمنٹ ہائی سکول پر انا چمن اور گورنمنٹ ہائی سکول ملت آباد قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :