پنجاب حکومت نے 70 فیصد پبلشرز پر کتب کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:59

پنجاب حکومت نے 70 فیصد پبلشرز پر کتب کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) انجمن تاجران اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے درسی کتب کی اشاعت کے سلسلے میں 70 فیصد پبلشرز پر کتب کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ 30 پبلشرز کو کتابیں شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے جو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد پرویز نے کہا کہ حکومت اس حکمت عملی سے یکساں تعلیمی نصاب کا نظام کامیاب نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پرائیویٹ پبلشرز عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :