غیرقانونی ٹھیکے ریفرنس ،یوسف رضا گیلانی و دیگر پر فرد جرم کیلئی10 نومبر کی نئی تاریخ مقر ر

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:02

غیرقانونی ٹھیکے ریفرنس ،یوسف رضا گیلانی و دیگر پر فرد جرم کیلئی10 نومبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے اشتہارات غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر پر فرد جرم کیلئی10 نومبر کی نئی تاریخ مقرر کر دی عدالت نے تمام ملزمان کو 10 نومبر کے روز طلب کر لیاملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو دینے کا الزام ہے نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہیشریک ملزم فاروق اعوان نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار بھی چیلنج کر رکھا ہے عدالت نے کل فاروق اعوان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کیا تھا