عمران اشرف کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز

جمعہ 22 اکتوبر 2021 22:50

عمران اشرف کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری سے ہٹ کر اب میوزک انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ شائقین کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنا پہلا ویڈیو سانگ تیرا دیوانہ شیئر کیا گیا ہے جسے عمران اشرف کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔عمران اشرف نے اپنے ویڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ان کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے۔اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :