الیکشن کمیشن کا این اے 133میںتقرر و تبادلوںکا نوٹس

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تقرریوں و تبادلے کے احکامات منسوخ کردئیے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ریٹرننگ آفیسر این اے 133نے تقرر و تبادلوںکا نوٹس لیتے ہوئے احکامات منسوخ کر نے کے احکاما ت جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تقرریوں و تبادلے کے اعلامیے پر کاروائی کی گئی۔ریٹرننگ آفیسر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط ارسال کرکیتقرریوں اور تبادلوں کے اعلامیے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔