وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنےکی منظوری دے دی
شہر کے3 علاقوں سے ملحقہ 5 کلو میٹر کی حدود میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگی، انٹرنیٹ سروس احتجاجی مظاہرے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کی گئی
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:05
(جاری ہے)
نئے راوی پل اور پرانے راوی پل کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی۔
لاہور کے متعلقہ علاقوں میں وائی فائی اور فکس لائن ڈی ایس ایل کی سروس بند ہوگی۔ مزید برآں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹرو بس سروس تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایات پر آپریٹرز کی جانب سے میٹرو بس سروس کے آپریشن کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جارہا ہے جبکہ سروس کو ایم اے او سے شاہدرہ تک سروس معطل رکھا گیا ۔ جین مندر پر مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے باعث سروس محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ یتیم خانہ چوک پر احتجاج کے باعث اورنج لائن سروس بھی معطل تھی۔ بعد ازاں اتھارٹی کی ہدایت پر میٹرو بس سروس کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے پی ڈی ایم کے زیراہتمام گزشتہ روز جین مندر کے علاقے میں ہونے والے احتجاج پر شرکاء کو سکیورٹی فراہم نہ کی، اس حوالے سے لاہور پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا چونکہ پی ڈی ایم حکام نے پولیس یا ضلعی انتظامیہ سے منعقدہ مظاہرے کی باقاعدہ اجازت نہیں لی تھی، جس کے باعث وہ مظاہرے کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.