کترینا الیگزینڈرا اور اینت کونٹاویٹ نے کریملن ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:05

کترینا الیگزینڈرا اور اینت کونٹاویٹ نے کریملن ٹینس کپ کے سیمی فائنل ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) کترینا الیگزینڈرا نے ارینا سبالینکا، اینت کونٹاویٹ نے گاربائن مگوروزا، ماریا سکاری نے سمونا ہالپ اور مارکیتا ونڈروسووا نے ایناستایا پائولو چینکووا کو ہرا کر کریملن ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام کریملن کپ کے سنسنی خیز مقابلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں روس کی کترینا الیگزینڈرا نے ٹاپ سیڈ بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ نے سیکنڈ سیڈ سپین کی گاربائن مگوروزا کے خلاف بآسانی 1-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں تھرڈ سیڈ یونان کی ماریا سکاری نے رومانیہ کی سمونا ہالپ کو 4-6 اور 4-6 سے شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی مارکیتا ونڈروسووا نے روس کی ایناستایا پائولوچینکووا کو 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :