فلک شبیر نے بیٹی عالیانہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

فلک شبیر نے بیٹی عالیانہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان کے معروف، نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ننھی بیٹی عالیانہ کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔فلک شبیر کی جانب سے انسٹا گرام پر بیٹی ’عالیانہ‘ اور اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کی نئی نئی تصویریں اور ویڈیوز روزانہ کی بنیاد پر شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں اس جوڑی کے مداح و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلک شبیر کی جانب سے اب عالیانہ کے ساتھ نئی تصویر اپنے اکاو?نٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں عالیانہ کو اپنے بابا کے سینے پر سویا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، فلک شبیر اور عالیانہ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔فلک شبیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاء اللہ، عالیانہ فلک،‘ جبکہ سارہ خان کی جانب سے بھی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں فلک اور عالیانہ سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔سارہ خان کا کہنا ہے کہ ’ دونوں میری جان ہیں، ماشاء اللہ ‘۔

متعلقہ عنوان :