Live Updates

ایسا لگتا ہے پاکستان میںکوئی حکومت نہیں،پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل رہا ہے‘احسن اقبال

مہنگائی سے پاکستان میں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے ،سفارتی سطح پر ہم بدترین تنہائی کا شکار ہیں

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:45

ایسا لگتا ہے پاکستان میںکوئی حکومت نہیں،پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساراپاکستان مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے اور عمران خان خود ملک چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی سے پاکستان میں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے ،سفارتی سطح پر ہم بدترین تنہائی کا شکار ہیں ،حکومت کی داخلہ پالیسیوں نے ملک کے اندر بھی انتشار پیدا کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے سیر سپاٹے کر رہی ہے ، ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے اور پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات