دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر

پیر 25 اکتوبر 2021 15:54

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیرکو پانچویں نمبر پرآگیا۔

(جاری ہے)

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق پیرکو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا پانچواں نمبر پر رہا جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پیرکوبیجنگ پہلے، شینیانگ دوسرے نمبر پر رہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی کے مطابق 151 سی200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد کا درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :