سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 18:44

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مستعفی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد انکے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی، پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا ۔۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ کے استعفے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل130(8)کے تحت استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کی کاپی ارکان کو فراہم کردی گئی ہے چونکہ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف اسمبلی کے قواعدانضباط کار کے تحت آج کے اجلاس میں عد م اعتماد کی قرار داد نمبر115پر رائے شماری ہونی تھی تاہم وزیراعلیٰ کے مستعفی ہوجانے کے بعد اب رائے شماری کی ضرورت نہیں لہٰذا قاعدہ 180کے تحت محرکین میں سے کوئی بھی ایک رکن قرار داد واپس لینے کی تحریک پیش کرے جس پر سردار عبدالرحمان کھیتران نے تحریک عدم اعتماد کی قرار داد واپس لینے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری دے دی ۔

متعلقہ عنوان :