افغانستان میں انسانی کوششوں کیلئے منجمد فنڈز بحال نہ کئے گئے تو خوراک کی کمی سے بچوں سمیت لاکھوں افغان ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ

پیر 25 اکتوبر 2021 20:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں انسانی کوششوں کیلئے منجمد فنڈز بحال نہ کئے گئے تو خوراک کی کمی سے بچوں سمیت لاکھوں افغان ہلاک ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خوراک کے عالمی پروگرام کے انتظامی ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ اگر افغانستان کو تباہی کے دھانے سے بچانے کیلئے فوری اقدام نہ کیاگیا تو دو کروڑ بیس لاکھ سے زائد افراد W خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔