بھارت کے خلاف کامیابی ، پاک فوج کے جوانوں کا جشن ، ویوڈیو وائرل

پیر 25 اکتوبر 2021 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار کامیابی پاک فوج کے جوانوں نے جشن منایا، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی فتح پر فوجی افسران اور جوانوں کو جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بابر اعظم نے وننگ رن اسکور کیا ہال میں موجود فوجی اہلکار خوشی سے کھڑے ہوگئے اور جھومنے لگے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تاریخی شکست دی تھی اور 10 وکٹوں سے ہرا کر کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔