قرآن ایکٹ ، ختم نبوت کے حوالے سے متعلق قانون متفقہ طور پر پاس کیا ، نکاح نامے میں بھی ختم نبوت کا کالم شامل کرنا بہت ضروری ہے‘ پرویز الٰہی
بہت سے کیس سامنے شادی کے بعد دولہا قادیانی نکلا ،سدباب کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے ،شکوک و شبہات دور کر لیے جائیں‘ سپیکر نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت کے حلف نامے کا کالم شامل کرنے سے متعلق خدیجہ عمر، باسمہ چودھری اور الیاس چنیوٹی کی مشترکہ قرارداد متفقہ منظور
بدھ 27 اکتوبر 2021 00:01
(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پنجاب سے اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ مسلمان اور غیر مسلم (قادیانی، احمدی وغیرہ) میں فرق واضح کرنے کیلئے نادرا فارم اور پاسپورٹ فارم میں مندرج حلف نامے کی طرز پر دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ء کے تحت وضع کیے ہوئے قواعد کے قاعدہ نمبر 8 اور 10 کے تحت مجوزہ نکاح نامہ فارم میں بھی ختم نبوت کا مندرجہ ذیل حلف نامے کے ساتھ واضح طور پر کالم شامل کیا جائے‘‘۔
یہ حلف نامہ یوں ہے ’’میں مسلمان ہوں اور نبی حضرت محمد ؐ کے آخری، حتمی اور غیر مشروط خاتم النبیین ہونے پر ایمان رکھتا/ رکھتی ہوں۔ میں ایسے کسی بھی شخص کو نہیں مانتا/ مانتی جو محمدؐ کے بعد لفظ ’’نبی‘‘ کی کسی بھی تشریح یا کسی بھی ممکنہ حوالے سے نبی ہونے کا دعویٰ کرے، یا نبوت کے ایسے مدعی کو نبی یا مذہبی مصلح، یا مسلمان ہی نہیں مانتا/ مانتی ہوں۔ میں مرزا غلام احمد قادیانی کو جھوٹا نبی سمجھتا/ سمجھتی ہوں اور اس کے لاہوری یا قادیانی گروپ سے تعلق رکھنے والے پیروکاروں کو غیر مسلم سمجھتا/ سمجھتی ہوں‘‘۔ بعد ازاں اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرار داد کی بھر پور حمایت کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، قرارداد کے محرک ارکان اسمبلی خدیجہ عمر، باسمہ چودھری اور ن لیگ کے الیاس چنیوٹی سمیت تمام اپوزیشن اور ارکان اسمبلی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قبل ازیں محکمہ محنت و انسانی وسائل کے وقفہ سوالات کو معطل کرتے ہوئے لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث اجلاس کی کاروائی مختصر کی گئی۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان، ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک، ممبر پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات اور رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے پنجاب اسمبلی میں دعا ئے مغفرت کی جبکہ سابق ایم پی اے پیٹر گل کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دوران اجلاس یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل 2021، راشد لطیف خان یونیورسٹی بل 2021، دی پنجاب کیمونٹی سیفٹی میئرژ اِن سپورٹس اینڈ ہیلتھ کلبز اور دی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 2021 بل ایوان میں متعارف کروا دئیے گئے۔ جس پر سپیکر نے تمام بلز متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.