گڈ گورننس اسٹریٹیجی کو فروغ دینے کیلئے صوبے بھر کے فوکل پرسنز کو گڈ گورننس فریم ورک، ڈیٹا رپورٹنگ سسٹم سمیت دیگر اہم سسٹمز پر ٹریننگ دیدی گئی
بدھ 27 اکتوبر 2021 00:03
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عادل رضا نے کہا کہ گڈ گورننس اسٹریٹیجی کے انعقاد کا مقصد حکومتی معاملات میں شفافیت اور احتساب کو متعارف کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف طرز حکمرانی، عوامی خدمات تک رسائی، عوامی اشتراک، احتساب اور حکومتی معاملات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنانا گڈ گورننس اسٹریٹیجی کا حصہ ہے۔شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ تمام اضلاع سے جتنا بھی ڈیٹا سسٹم پر اپلوڈ ہوتا ہے اسے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا خود مانیٹر کرتے ہیں۔ کے پی ایمپلائز پورٹل کے حوالے سے بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا ایمپلائز پورٹل کے ذریعے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا،ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کواضلاع میں جاری تمام تر سرگرمیوں کی رپورٹ موصول ہوتی ہے اور اس بنیاد پر ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوتا ہے۔اسی طرح آئی پی ایم ایس ڈیش بورڈ کے ذریعے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو انتظامی انسپکشنز، کھلی کچہری، ریونیو کیسز، پاکستان سیٹیزن پورٹل و دیگر ٹاسکس کا ڈیٹا موصول ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری پی ایم ڈی یو عادل سعید صافی نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان سیٹیزن پورٹل کو خود مانیٹر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور تمام فوکل پرسنز شکایات کے ازالے میں احتیاط برتے اور شہریوں کے ان کے حقوق سے محروم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات کچھ افسران شکایات پر غلط بیانی کرکے جان چھڑاتے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے اور اس ضمن میں متعلقہ افسران کے خلاف کاروائیاں بھی کی گئی ہے اور مستقبل میں غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ ضلعی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہدایات جاری کی تھی کہ متعلقہ فوکل پرسنز کو پی ایم آر یو کے بنائے گئے ایپلیکیشنز پر ٹریننگ دی جائے جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دو روزہ تربیت منگل کو مکمل کردی گئی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.