ملتان،میپکو ٹیموں کی کارروائیاں،162بجلی چوروں کو 42لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ عائد

بدھ 27 اکتوبر 2021 11:40

ملتان،میپکو ٹیموں کی کارروائیاں،162بجلی چوروں کو 42لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے دوران ایک روز میں 162افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،انھیں 2 لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر42لاکھ76ہزار روپے جرمانہ اور8ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔میپکوذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 27بجلی چوروں کو11 لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور 5 مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں 29افراد کو5 لاکھ42 ہزارروپے جرمانہ عائداورایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں 16 صارفین کو5 لاکھ 46 ہزار روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، بہاولپور سرکل میں 6صارفین کوایک لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 12افراد کو3لاکھ59ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 38بجلی چوروں کو6 لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 25 صارفین کو6لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 4 بجلی چوروں کوایک لاکھ53ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 2صارفین کو50ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔