امریکا، فائزر 5 بائیو این ٹیک ویکسین 5تا 11 سال کے بچوں کے ليے مناسب ہے ،ایف ڈی اے مشاورتی پينل

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:07

امریکا،  فائزر 5 بائیو این ٹیک ویکسین  5تا 11 سال کے  بچوں کے ليے مناسب ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) امريکا کی فوڈ اينڈ ڈرگ ريگولیٹری اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے ايک مشاورتی پينل نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ فائزر بائیو  این ٹیک  ویکسین 5تا11 سال کے بچوں کے ليے بھی مناسب ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ويکسين کے فوائد اس کے ممکنہ ضمنی اثرات سے کہيں زيادہ ہيں گو کہ بچوں کے کووڈ ۔19کی خطرناک شکل ميں مبتلا ہونے کے امکانات بالغوں کے مقابلے ميں کم ہوتے ہيں تاہم طبی ماہرين کا مشورہ ہے کہ ويکسين بچوں کو بھی بہتر تحفظ فراہم کرے گی۔ ايف ڈی اے کے ليے يہ لازم نہيں کہ وہ اس پينل کے مشورے کی توثيق کرے،  اتھارٹی کا اس بارے ميں فيصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :