رحیم یار خان، منٹھار دیہی مرکز صحت کے ڈاکٹرز کی جانب سے سولوگن "کرونا ویکسین آپ کی دہلیز پر" آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:41

رحیم یار خان، منٹھار دیہی مرکز صحت کے ڈاکٹرز کی جانب سے سولوگن "کرونا ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح رحیم یارخان کے علاقے بنگلہ منٹھار کے RHCمیں بھی کرونا ویکسین لگانے کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔کرونا ویکسین آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز۔ پیرا میڈیکل سٹاف۔تاجر برادری۔ صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ واک منٹھار دیہی مرکزصحت سے شروع ہوکر منٹھار کے مین پل تک کی گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر RHCانچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر باسط مبین اور ڈاکٹر حافظ محمد عثمان ولی سینئر میڈیکل آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے احکامات کی روشنی میں دیہی مرکز صحت منٹھار کی ٹیمیں منٹھار کے تمام چکوک کے ہر گلی محلے میں ویکسین کے لیے جائیں گی  ،اس کے علاوہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز میں بھی12سال سے زائد عمر کے بچوں کو پرنسپلز کے تعاون سے ویکسین لگائی جائے گی۔