عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری، معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘عثمان بزدار

راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کی مشکلات پرذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، امن عامہ کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعرات 28 اکتوبر 2021 18:06

عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری، معمولات زندگی متاثر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی جس پر ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے اجلاس میں شرکت کی۔