جھنگ ؛ نوجوان کو دلہا بننے پر کورونا ویکسین لگوانا پڑ گئی
بغیر ویکسی نیشن کے دلہن کو لے جانے کے لیے تیار دلہا سمیت کئی باراتیوں کو بھی انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی
ساجد علی اتوار 31 اکتوبر 2021 14:38
(جاری ہے)
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں یومیہ 10 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس کے لیےوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگائی جائے گی، ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی، مہم کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،جن کی مدد سے شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی مہم Reach Every Door RED کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اور روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، کیوں کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور صوبے میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاط ضروری ہے ، اسی لیے پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ RED ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سنٹرز قائم کیے ہیں ، شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی ، جب کہ صوبائی وزراء، منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسی نیشن ہے ، میری عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.