ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا، فواد چودھری

اتوار 7 نومبر 2021 21:15

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا، فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح اور افغانستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے باہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے عالمی ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے۔یاد رہے کہ پاک افواج نے بالا کوٹ حملے کے ناکام بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ملک کی حدود سے زندہ سلامت گرفتار کرنے کے بعد چائے پلا کر باوقار انداز میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔ اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی چائے کے بہت چرچے تھے۔