ضلع بھر میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

بدھ 10 نومبر 2021 16:11

ضلع بھر میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2021ء) ضلع بھر میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع ہے جس کیلئے 822سرکاری ملازمین گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری گلزاراحمد اختر نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کیا،انہوں نے بتایا کہ آمدہ الیکشن کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات کے مطابق گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کیلئے 13اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،125سپروائزر اور 674تصدیق کنندہ مقرر کئے گئے ہیں جو ضلع بھر میں گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کررہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ تصدیق کا سلسلہ 7نومبر سے شروع کیا گیا ہے تو6دسمبرتک جاری رہے گا اور اس دوران ضلع بھر میں ایک بھی گھر ایسا نہیں رہے گا جس کی تصدیق نہیں ہوسکے گی،انہوں نے بتایا کہ ضلع کی کل آبادی 21لاکھ91ہزار495جبکہ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 15لاکھ 11ہزار85ہے،انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جو دوسرے اضلاع سے آکر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نوکری کررہے ہیں وہ بھی اس ضلع میں ووٹ بنوانے کیلئے فارم نمبر14مکمل کرکے ان کے دفتر میں جمع کروائے،جبکہ نئے ووٹ کے اندراج کیلئے فارم نمبر13کے ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لف کرکے ان کے دفتر میں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کرنے والے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی ایسا ووٹر نہ رہے جس کی تصدیق نہ ہوسکے۔