ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران میں انسداد خسرہ، روبیلا مہم کا افتتاح

پیر 15 نومبر 2021 15:49

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران میں انسداد خسرہ، روبیلا مہم کا  افتتاح
خاران۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران میں انسداد خسرہ، روبیلا مہم کا  افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر شیراحمد بلوچ ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید حسن، ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر چاکر انور،ایم این ای  آفیسر  آصف علی بلوچ،مانیٹرینگ آفیسر ڈبلیو ایچ او سیف  عظیم،ڈاکٹر  عزت اللّٰه‎ بلوچ، ایڈمن آفیسر پی پی ایچ آئی نور آحمد کبدانی ،ڈی ایس وی حاجی زمرد علی ،یو سی ایم او جنوبی سٹی سعید احمد بھی موجود تھے۔

مہم کے افتتاحی پروگرام میں 9ماہ سے لیکر 15 سال کے بچوں کو خسرہ، روبیلا کے ٹیکے لگائے جائیں گئے جبکہ پیدائش  سے  لیکر پانچ سال تک کے  عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی  پلائے گئے۔ انسداد خسرہ، روبیلا کے افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر خاران نے شعبہ صحت کے اعلیٰ آفیسران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اللہ آباد فکس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں تاکہ مقررہ اہداف کو حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :