بدین میں بچوں کے دل کے امراض اور خصوصی بچوں کے علاج کے لیے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز کا 405 بچوں کا علاج

بدھ 17 نومبر 2021 00:53

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) پاک آرمی کی جانب سے بدین میں بچوں کے دل کے امراض اعصابی امراض اور خصوصی بچوں کے علاج کے لیے لگائے گے مفت میڈیکل کیمپ میں آغا خان ہسپتال سی ایم ایچ امریکہ سے آئے ماہر ڈاکٹروں نے 405 بچوں کا معائنہ اور علاج کیا اور ادویات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

پاک آرمی 206 ونگ بدین کے تعاون سے بدین تھلیسیمیا کئیر سنٹر میں لگائے گے میڈیکل کیمپ میں بچوں کے امراض قلب آغا خان ہسپتال سی ایم ایچ اور امریکہ سے انے والے معروف اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلہ 405 بچوں کا معاوئنہ اور علاج کیا جبکہ پچاس سے زائد ایسے بچوں کی رجسٹریشن کی گئی جن کے مذید ٹیسٹ اپریشن اور علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کراچی روآنہ کیا جائے گا. میڈیکل کیمپ میں لائے گے بچوں میں پیدائشی دل کی ساخت میں تبدیلیاں دل کا پیدائشی سوراخ دل کے کسی حصے کا نہ ہونا یا ناکافی کٹا کی وجہ سے جنم لینے والی بیماریاں اور بچوں میں اعصابی عوارض مرگھی دماغی فالج دماغی نشوونما کی بیماریوں وغیرہ کی بیماریوں میں مبتلہ بچے بھی شامل تھے جن کی بیماری کی تشخیص کے بعد مفت علاج اور ادویات فراہم کی گی . پاک آرمی کے تعاون سے لگائے گے مییکل کیمپ میں آغا خان ہسپتال اور سی ایم ایچ کے ڈاکٹر نامور اور مراض قلب کے ڈاکٹروں ڈاکٹر ندیم ڈاکٹر بابر سلان ڈاکٹر انوار الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال روڈ پر واقع تھیلسیمیا کئیر سنٹر بدین پر بچوں کا معاوئنہ اور علاج کیا اور مریضوں کو اس موقع پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں. تھلیسیمیا کئیر سنٹر کے انچارج ڈاکٹر ہارون میمن کے مطابق مختلف دل کی پچیدہ بیماریوں میں مبتلہ بچوں کے اپریشن اور علاج کے آغا خان ہسپتال میں ہونے والے تمام اخراجات پاک آمی ادا کرے گی۔