پشاور :کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ کی زیر صدارت اجلاس

دونوں اضلاع کے ریونیو جنریشن اور کورٹ کیسز کے حوالے تفصیلی بریفنگ کورٹ کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ عوام کورٹ کچہری کے چکروں سے آزاد ہو،کمشنر مردان ڈویژن کی تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت

جمعرات 18 نومبر 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ نے کہا ہے کہ ریونیو اور کورٹ کیسز کو جلد ازجلد نمٹائیں تاکہ عوام کو کورٹ کچہری کے چکروں کو نجات مل سکیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مردان نعیم اختر خان، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عار ف، ڈپٹی کمشنر صوابی ثناء اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان مجیب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس، اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو دونوں اضلاع کے ریونیو جنریشن اور کورٹ کیسز کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کمشنر مردان ڈویژن نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کورٹ کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ عوام کورٹ کچہری کے چکروں سے آزاد ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور عوام کے ساتھ نرمی اختیار کریں تاکہ وہ سرکاری دفاتر میں اپنے جائز مسائل پیش کرنے سے نہ کترائے۔

کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ بازاروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے مہم شرو ع کریں اور پرائس چیکنگ پر بھر پور توجہ دیں تاکہ عوام کو سرکاری نرخ پر اشیائے خورد ونوش دستیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی صفائی کی چیکنگ ضرور کریں

متعلقہ عنوان :