کرپشن دیمک کی طرح ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، چیئرمین نیب

اجتماعی کوششوں سے ہی آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر، خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان بنانے میں مدد ملے گی، جسٹس جاوید اقبال

جمعہ 19 نومبر 2021 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں سے ہی آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر، خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان بنانے میں مدد ملے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ارتکاب کرنے والا نہ صرف اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتاہے بلکہ ذاتی فوائد سمیٹتا اور بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے۔

دوسرے لفظوں میں کرپشن کے ذریعے ایک فرد جسے کوئی فرض سونپا جاتا ہے وہ اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اس پوزیشن کو اپنے نزاتی مقاصدکے حصول کیلئے استعمال کرتا ہے۔ اس میں رشوت اور مالی بدعنوانی بھی شامل ہے جو کہ پاکستان کی ترقی اورخوشالی کیلئے زہر قاتل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نکرپشن نہ صرف نتمام برائیوں کی جڑ ہے بلکہ یہ ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نپائیدار سماجی و اقتصادی ترقی ناور سرمایہ کاری کے لئے ہرقیمت پر کرپشن کو ختم کرنا ہو گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں ایسے پائیدار اقدامات کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کرپشن کم ترین سطح پر آ گئی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ، کرپشن، آمدن سے زائد اثاثے بڑے چیلنجز ہیں۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے دستور ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی قوم کو اس مسئلہ سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رشوت ستانی اور بدعنوانی نایک لعنت ہے اور یہ قوم کیلئے زہر قاتل ہے اور ہمیں اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو سہ جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اس میں آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ آگاہی و تدارک پر بھی توجہ مرکوز کی ہے اور معاشرے میں کرپشن سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ایک راستہ وضع کیا ہے۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں ناور کالجوں میں آگاہی پروگرام کے تحت 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں جو کہ نوجوان نسل کو کرپشن کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کو اس معاملہ پر آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے اور ہمیں کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی کو اختیار کرتے ہوئے پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لا رہا ہے اور پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنے عزم پر پوری طرح قائم ہے۔نیب کی کاوشوں کو تمام معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا جوکہ نیب کی وجہ سے پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔