جرمنی میں کووڈ کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز ، صوبوںمیں جزوی لاک ڈائون لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:22

جرمنی میں کووڈ کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز ،  صوبوںمیں ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2021ء) جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے جرمنی کے تمام 16 صوبوںمیں جزوی لاک ڈائون لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ہر صوبہ نئے کورونا وائرس کیسز کے مطابق پابندیاں عائد کرنے کا مجاز ہو گا۔

(جاری ہے)

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق بڑے پیمانے پر تعلیم اداروں یا کارروباری مراکز کو بند کرنے کے بجائے ثقافتی، سپورٹس اور دیگر تفریحی مقامات میں داخلے کے لیے مکمل ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ یا کورونا وائرس سے صحت یابی کا ثبوت فراہم کرنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ نئے اقدامات ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب جرمنی میں کورونا وائرس انفیکشنز میں ایک مرتبہ پھر بہت زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5293087سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 99399تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :