اگر حکومت مدت پوری کریگی تو ملک کے حالات مزید خراب ہونگے ،قمر زمان کائرہ

ہفتہ 20 نومبر 2021 23:46

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت مدت پوری کرے گی تو ملک کے حالات مزید خراب ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز گجرات چیمبر آمد پر نومتخب عہدے داران کو مباکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر نعیم امتیاز گوندل اور نائب صدر کاشف بٹ ۔

ایگزیکٹو ممبران چوہدری مظہر وڑایچ نت ۔اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہا کو حکومت کو قانون پاس کرنے کے لیے 221ووٹ ملے ہیں یہ اکثریت نہیں رول بن جاے گا مگر عمل درآمد ناممکن ،ہمارے دور میں اتفاق راے سے قانون سازی کی گئی ،2017میں بھی نواز شریف کے دور میں اتفاق رائے سے قانون سازی ہوئی ،قانون سازی سے قبل تمام اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ تھیں مگر رات کے اندھیرے میں راضی کیا گیا جب تمام سیاسی جماعتیں قانون کو قبول کریں گی تو الیکشن متنازعہ نہی ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون سازی سے ابھی سے ہی آیندہ الیکشن متنازعہ ہوگئے ہیں اس طرح کے قانون دن کی روشنی نہی دیکھ پا سکتے ،حکومت نے اس قانون کو پاس کرکے اپنے ارادے کا اظہار کردیا ہے ۔