پاک وطن پارٹی کے مرکزی قائدین کا اجلاس ، پارٹی کو فعال اور عوامی سطح پر رابطے کے حوالے سے تجاویز طلب

اتوار 21 نومبر 2021 18:10

ں*بختیارآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) پاک وطن پارٹی کے مرکزی قائدین کا اجلاس وزیرانی ہائوس میں انعقاد، اجلاس کی صدارت چیئرمین پاک وطن پارٹی میر سیف اللہ خان ڈومکی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاک وطن پارٹی میر سیف اللہ خان ڈومکی کی سربراہی میں مرکزی قائدین کا ایک اہم اجلاس وزیرانی ہائوس بختیار آباد میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں صدر میر شیراز خان ڈومکی، سیںنئر نائب صدر سید امیر حیدر شاہ شمسی، رابطہ سیکرٹری مور خان ڈومکی، فنانس سیکرٹری میر ظہور احمد ڈومکی، پریس سیکرٹری اللہ یار ڈومکی، رانجھا خان ڈومکی سمیت دیگر مرکزی عہدداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ نصیر آباد کی کابینہ بنائی گئی جس میں مرکزی قائدین کی مشاورت سے سید غوث علی شاہ کو پاک وطن پارٹی ڈسٹرکٹ نصیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین پاک وطن پارٹی میر سیف اللہ خان ڈومکی نے مرکزی عہدداروں سے پارٹی کو فعال کرنے اور عوامی سطح پر رابطے کے حوالے سے تجاویز طلب کیں جس پر قائدین نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ تجاویز میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان مسائل کو حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کارنر میٹنگز، شمولیتی پروگرامز ترتیب دینے پر بھی غور کیا گیا

متعلقہ عنوان :