امریکی صدر جوبائیڈن کا انتخاب 2024 بھی لڑنے کاعندیہ

تین یا چار سال کی مختصر مدت کیلئے اقتدار میں نہیں آیا،امریکا کو طویل المدتی منصوبوں سے مستحکم بنائوں گا،خطاب

پیر 22 نومبر 2021 16:40

امریکی صدر جوبائیڈن کا انتخاب 2024 بھی لڑنے کاعندیہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے دوسری مدت کیلئے میدان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کا اظہار فنڈ ریزنگ تقریب میں کیا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تین یا چار سال کی مختصر مدت کیلئے اقتدار میں نہیں آئے، وہ امریکا کو طویل المدتی منصوبوں سے مستحکم بنائیں گے۔امریکی صدر نے اپنی خرابی صحت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں، جوبائیڈن نے گزشتہ انتخاب میں ٹرمپ کوشکست دی تھی۔