رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں گیس سلنڈر سانحہ میں زخمی تیسر ا شخص بھی چل بسے

پیر 22 نومبر 2021 23:57

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں گیس سلنڈر سانحہ میں زخمی ہونے والے تیسرے ساتھی بھی چل بسے،مرحوم پچھلے 10 دن سے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع کے موقع پر سمبڑیال کے محلہ رسول پورہ سے تعلق رکھنے والے 7افراد گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہو گئے تھے جن میںسے 2 نوجوان ندیم اور محبوب لاہور ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے چند دن قبل وفات پا گئے تھے جبکہ آج تیسرے زخمی تبلیغی ساتھی 35 سالہ مولوی عثمان بھی 10 دن جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم 2 بچوں کے باپ تھی