ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ابھینندن کا ٹوئٹر پر مذاق بن گیا

منگل 23 نومبر 2021 15:45

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ابھینندن کا ٹوئٹر پر مذاق بن گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ابھینندن کو بھارتی حکومت کی جانب سے ویر چکرا ایوارڈ ملنے کے بعد سے ہیش ٹیگ ابھینندن ورتھمان (AbhinandanVarthaman#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کی جانب سے ابھینندن کو پاکستان سے پٹنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیںاس حوالے سے یہاں ایک نظر صارفین کے دلچسپ ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خوشخبری دینے کیلئے 27 فروری 2019ء کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کر پیش کیا گیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی ہے۔بھارتی رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو بھارتی صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے 2019ء کی فروری میں پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے پر ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔